Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عالمی ادارہ برائے صحت نے ’ عالمی کووڈ ایمرجنسی‘ ختم کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عالمی ادارہ برائے صحت نے ’ عالمی کووڈ ایمرجنسی‘ ختم کردی

جنیوا: عالمی ادارہ برائے صحت نے باضابطہ طور پر کووڈ وبا کی عالمی ایمرجنسی کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق تین سال بعد اب وائرس سے ہونے والی وبا کم ترین درجے پر ہے۔ جنوری 2021 میں وائرس سے ہر ہفتےمرنے والوں کی تعداد 100000 تک تھی لیکن 24 اپریل کو یہ شرح گھٹ کر 3500 تک رہ گئی ہے۔

تاہم ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈونوم گیبریسیئس نے کہا کہ شاید دنیا بھر میں ہونے والی اموات دو کروڑ تک ہوسکتی ہے لیکن اب تک 70 لاکھ اموات کی تصدیق ہوسکی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ اس ضمن میں پندرہ اجلاس ہوئے اور اب اس اجلاس میں ہنگامی صورتحال کی کیفیت اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تمام ڈیٹا اور معلومات کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں کووڈ ویکسین کی 13 ارب سے زائد خوارکیں دی گئی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *