Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی ایس پی آر نے پریس ریلیز میں بتایا کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں، فواد چوہدری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی ایس پی آر نے پریس ریلیز میں بتایا کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں، فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان کی پریس ریلیز سے تاثر پیدا ہورہا ہے کہ فوج قانون سے بالا تر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے عمران خان کے الزامات پر جاری کی گئی پریس ریلیز پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز حیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ اُن پر قاتلانہ حملے میں کوئی افسر ملوث ہیں تو آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے ذریعے ہی مطمئن کیا جانا چاہیے اور واضح کرنا چاہیے کہ ایسا نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ الزام کی تحقیقات سے انکار اور ایسی پریس ریلیز سے بتارہے ہیں کہ پاکستان میں آپ قانون سے بالاتر ہیں، ایسے رویے قوموں کیلیے تباہ کن ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *