کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی مقاصد کے حصول کیلیے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت خداداد اس وقت معاشی و سیاسی اعتبار سے انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، اس کڑے وقت میں اداروں پر بے بنیاد الزامات ناقابل قبول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو درپیش مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے یکسوئی اور آپسی ہم آہنگی کی وقت کی ضرورت ہے۔ خالد مقبول نے استفسار کیا کہ عمران خان حساس اداروں کے افسران پر کس ایجنڈے کے تحت الزام تراشیاں کر رہے ہیں؟ سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے عمران خان ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، پی ٹی آئی کے جلسوں میں سیاسی مقاصد کیلئے مذہبی حوالوں کا استعمال بھی تشویش ناک ہے۔

Leave a Reply