Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر کی پرواز جاری، اوپن مارکیٹ ریٹ 288 روپے کی سطح پر آگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر کی پرواز جاری، اوپن مارکیٹ ریٹ 288 روپے کی سطح پر آگئے

کراچی: کرنسی مارکیٹ میں پیر کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 288 روپے کی سطح پر آگئے۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 26 پیسے کے اضافے سے 283.85 روپے کی سطح پر بند ہوئی، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے کے اضافے سے 288 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی مطلوبہ شرائط پوری نہ ہونے، دوست ممالک سے 6 تا 7 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضمانت تاحال حاصل نہ کیے جانے اور بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد کرنے و شرح سود مزید بڑھانے کی شرائط کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔
ماہرین کے مطابق درآمدی سرگرمیوں پر قدغن برقرار رہنے اور صنعتی سرگرمیاں متاثر ہونے سے درآمدات میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا ہے لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ بدستور طول اختیار کررہا ہے جو ڈالر کو بتدریج مضبوط اور روپیہ کو کمزور کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *