Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کے پی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کے پی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا

پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق جواب پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نہیں دے سکتا، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا پابند ہے تاریخ کا تعین کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے 8 اکتوبر کی تاریخ دے رکھی ہے، الیکشن کمیشن نے گورنر کی دی گئی تاریخ کی روشنی میں نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی انتخابات سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *