Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عائشہ عمر کا تمام سرگرمیوں سے عارضی دوری اختیار کرنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عائشہ عمر کا تمام سرگرمیوں سے عارضی دوری اختیار کرنے کا اعلان

کراچی: معروف اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے اپنی مصروفیات سے عارضی دوری اختیار کرلی ہے۔ اس عرصے کے دوران اداکارہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سمیت رابطوں کے تمام ذرائع سے بھی دور رہیں گی۔

چھوٹی اور بڑی اسکرین کی معروف اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شوبز کی سرگرمیوں سمیت معمولات زندگی سے دو ہفتے کی دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

کراچی سے لاہور، یلغار، رہبرا اور منی بیک گارنٹی جیسی فلموں میں اداکاری سے نام کمانے والی عائشہ عمر نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ آج شب سے دو ہفتوں کے لیے سب سے کٹ کر رہیں گی،ا ور اس عرصے کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کریں گی۔

چھوٹی اسکرین پر مزاحیہ ڈراما سیریز ’’ بلبلے‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ وہ ذہنی و جسمانی سکون کے لیے دو ہفتے سے اس کا منصوبہ بنارہی تھیں اور بالآخر اس منصوبے پر عمل کا آغاز کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

عائشہ عمر کے مطابق اس عرصے کےد وران وہ کسی سے رابطہ نہیں کریں گی، کم کھائیں گی، مطالعہ کریں گی اور اپنے خالق سے تعلق مضبوط کرنے کی کوشش کریں گی۔

اداکارہ و ماڈل نے کام کے حوالے سے رابطے کے خواہش مندوں کے لیے دو آئی ڈیز بتائی ہیں جبکہ ذاتی رابطوں کے لیے انہوں نے کہا ہے کہ ان کی والدہ سے رابطہ کیا جائے۔

عائشہ عمر نے کہا ہے کہ دو ہفتے کے عرصے میں وہ نئی عادات اپنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *