Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کو بیرونی لابیوں نے پاکستانی سیاست میں انجیکٹ کیا، مولانا فضل الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کو بیرونی لابیوں نے پاکستانی سیاست میں انجیکٹ کیا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بیرونی لابیوں نے پاکستانی سیاست میں انجیکٹ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ کابینہ اجلاس میں آج اسی ایجنڈا پر کام ہورہا ہے کہ حکومت کہاں تھی اور کیا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت سے کہنا چاہتا ہوں جن اداروں کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ ہوا ان کے خلاف کارروائی کریں، تحریک انصاف کیخلاف ایک لمحہ ضائع کئے بغیر کارروائی کی جائے، کل سے جلاؤ گھیراؤ کے مناظر دیکھ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے بھی جلوس نکالے ملین مارچ کیا، ہم نے اداروں کو اپنا ادارہ سمجھا، قومی تنصیبات کو کیوں نقصان پہنچایا جا رہا ہے، جی ایچ کیو کے دروازے توڑے گئے، ریاست کو نقصان پہنچانا ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اخلاق سے گری باتیں کی جاتی ہیں، کئی تنظیموں کا اس بنیاد پر کالعدم قرار دیا گیا، 12 سال پہلے ان کو سیاست کا غیر ضروری عنصر قرار دیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو ان کے حوالہ کیا گیا اور یہ خود اس بات کی تصدیق کرتے ہیں، ایسا طبقہ پیدا کیا گیا ہے کوئی اسے نبوت کا درجہ دے رہا ہے، قوم ان سے اب حساب لے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *