Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کی گرفتاری کے قانونی ہونے کا معاملہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو طے نہیں کرنا، فواد چوہدری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کی گرفتاری کے قانونی ہونے کا معاملہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو طے نہیں کرنا، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے قانونی ہونے کا معاملہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو طے نہیں کرنا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ’عمران خان کی گرفتاری کے بعد جو واقعات رونما ہوئے اُس پر آئی ایس پی آر کو حقیقی جائزہ لینا چاہیے اور انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خوفناک کھیل کھیلا جارہا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور فوج کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آئی ایس پی آرکے بیان کے بعد حکومت نے عمران خان کو گرفتارکیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ووٹر غریب اور اپرمڈل کلاس ہے، فوج متوسط طبقے کا سب سے منظم گروپ ہے، پی ٹی آئی جن طبقات کی نمائندگی کرتی ہے فوج اُن میں سے ایک ہے، پی ٹی آئی اور فوج کو آپس میں لڑانے کی کوشش عوام اور ملک کیخلاف سازش ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *