Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹیریان کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ترجمان کی اہم وضاحت سامنے آگئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹیریان کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ترجمان کی اہم وضاحت سامنے آگئی

اسلام آباد: ہائی کورٹ میں زیر سماعت ٹیریان کیس کے فیصلے سے متعلق عدالت عالیہ کے ترجمان کی اہم وضاحت سامنے آگئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین ججز پر مشتمل بنچ میں سے دو ججز کی جانب سے اپنی رائے ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہونے کے بعد ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ نے وضاحت جاری کردی اور دو ججز کی رائے کو ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیا گیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی اپنی 31 صفحات کی رائے میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس نا قابل سماعت ہے جبکہ اس میں چیف جسٹس عامر فاروق کی رائے شامل نہیں تھی۔ دو ججز کی رائے پہلے بنچ کے ممبر جسٹس محسن اختر کیانی کی ہدایت پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوئی پھر ہٹا دی گئی۔

ترجمان ہائیکورٹ نے اس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ابھی عمران خان کے خلاف ٹیریان نااہلی کیس کا فیصلہ جاری نہیں کیا گیا، عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ 30 مارچ کو محفوظ ہوا، کازلسٹ اجرا اور فریقین کو اطلاع دیے بغیر دو ججز کی رائے اپ لوڈ کی گئی۔

ترجمان نے اپنی وضاحت میں مزید کہا کہ دو ججز کی رائے عدالتی فیصلہ نہیں ہے، کیسزسے متعلق دوججز کی رائے رولز کے خلاف ہے، کیس کی دوبارہ سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دیا جارہا ہے، ویب سائٹ پر فیصلہ اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *