Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انٹرپول کی مدد سے چار مطلوب پاکستانی یو اے ای سے گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انٹرپول کی مدد سے چار مطلوب پاکستانی یو اے ای سے گرفتار

لاہور: ایف آئی اے نے 4 مطلوب ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق قتل کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان کو انٹر پول کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کو فلائٹ نمبر PK411 سے لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں صوفی احمد یار، منصور احمد، محمد انصر اور ساجد اللہ شامل ہیں جو پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم صوفی احمد یار گجرانوالہ، منصور احمد ناروال جبکہ ملزم محمد انصر گجرات اور ساجد اللہ پشاور پولیس کو مطلوب تھا، متعلقہ ضلعی پولیس کی درخواست پر NCB انٹرپول پاکستان نے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔

ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کی حوالگی انٹرپول پاکستان کی انٹرپول یو اے ای کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *