Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شاہ محمود قریشی ،اسد عمر،فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شاہ محمود قریشی ،اسد عمر،فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد: کیپیٹل پولیس کی جانب سے گرفتارپی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی ،اسد عمر،فواد چوہدری،جمشید اقبال چیمہ، فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری کوتین ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل بھیج دیاگیاہے۔

پولیس ترجمان کاکہناہے کہ تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کومکمل کرکےعمل میں لائی گئی ہیں جب کہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

ابھی تک مجموعی طور پر کل سے رات گئے تک املاک کونقصان پہنچانے پر80 افراد کوگرفتارکیا جاچکاہے۔انہوں نے کہاکہ عوام میں افواہ اور اشتعال پھیلانے سے گریزکیاجائے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد میں آمدورفت کے تمام راستے کھلے ہیں۔ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ قانون کا احترام کریں۔اسلام آباد میں دفعہ 245 نافذ ہے۔کسی بھی قسم کی غیر قانونی عمل کرنے والوں کے خلاف پولیس، ایف سی، رینجرز اور پاک افواج کارروائی کرنے کے مجاز ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *