Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور آئی جی اسلام آباد کو بھی کل کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد فواد چودھری کو کل عدالت میں پیش کریں اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھی ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ اس عدالت نے فواد چوہدری کو گرفتاری سے روکا تھا اس کے باوجود پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔ سپریم کورٹ سے نکلتے وقت پولیس کو آگاہ کیا مگر انہوں نے عدالتی حکم نہیں مانا۔

انہوں نے چیف جسٹس عامر فاروق کی کورٹ سے ملنے والے آرڈر کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی۔ آئی جی اسلام آباد بھی کورٹ میں موجود تھے جن کی موجودگی میں یہ آردڑ ہوا تھا۔

عدالت نے فواد چوہدری کو گرفتار نا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فواد چودھری کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شیریں مزاری کا میڈیکل چیک اپ کرانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے انکی فیملی اور وکلا کی ملنے کی اجازت بھی دے دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *