Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جناح ہاؤس حملہ، عمران خان ڈاکٹر یاسمین راشد کے دفاع میں سامنے آگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جناح ہاؤس حملہ، عمران خان ڈاکٹر یاسمین راشد کے دفاع میں سامنے آگئے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان جناح ہاؤس پر حملے کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے دفاع میں سامنے آگئے اور انہوں نے ویڈیو شیئر کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر یاسمین راشد اور اپنی بہنوں کی دو ویڈیوز شیئرکیں۔جس میں مرکزی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمران خان کی ہمشیرہ کی مظاہرین سے گفتگو کررہی ہیں۔

عمران خان نے لکھا کہ مرکزی پنجاب کی ہماری صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور میری ہمشیرہ واضح طور پر مظاہرین کو جناح ہاؤس کو نقصان نہ پہنچانے کی تلقین کررہی ہیں، یہ سب حکومت اور ہینڈلرز کیجانب سے ایک منصوبے تحت کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس سمیت دیگر اہم مقامات پر حملوں کا مقصد ملک میں انتشار پھیلا کر اس آڑ میں تحریک انصاف پر جاری کریک ڈاؤن میں شدّت لانا تھا، جس کے ذریعے مجھ سمیت ہمارے سینئر قائدین اور کارکنان کو جیلوں میں ڈالا جاسکے۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جس پر عمل درآمد کا وعدہ انہوں نے نوازشریف سے کر رکھا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *