Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت نے بڑی مالیت کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت نے بڑی مالیت کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

کراچی: وفاقی حکومت نے عوام الناس کی سہولت کے لیے 7500، 15000، 25000 روپے اور 40000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کا تبادلہ /کیش کرانے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے آخری تاریخ میں 30 جون 2023 تک توسیع کردی ہے۔

قبل ازیں حکومت نے ان پرائز بانڈز کو کیش کرانے کے لیے 30 جون 2022 کی تاریخ مقرر کی تھی، تاہم جو لوگ مقررہ مدت میں یہ پرائز بانڈز تبدیل نہیں کر اسکے انہیں آخری موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ بانڈز رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بانڈز کو30 جون 2023سے قبل تبدیل کرا لیں۔
توسیع شدہ ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے بعد مذکورہ پرائز بانڈز کو کیش یا ان کا تبادلہ نہیں کرایا جا سکے گا اور یہ قابل استعمال نہیں رہیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *