Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
راولپنڈی میں دہشت گردی کا خطرہ، ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

راولپنڈی میں دہشت گردی کا خطرہ، ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی: حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیے جانے کے بعد راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حساس اداروں کی جانب سے راولپنڈی میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے اقدامات کرتے ہوئے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے دستخطوں سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں دفعہ 144 پندرہ روز کے لیے عائد کی گئی ہے، اس دوران شہر میں ہرقسم کے سیاسی و مذہبی اجتماع اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خواتین ، بچوں اور آرمی کے اہلکاروں کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔ علاوہ ازیں اذان کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *