Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سونے کی عالمی اور ملکی قیمتوں میں اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سونے کی عالمی اور ملکی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 2015 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے سبب ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، عالمی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ کر دو لاکھ 35 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر دو لاکھ ایک ہزار 560 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *