Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

لاہور: پنجاب میں ڈپـٹی کمشنرز کو دفعہ 144 نافذ کرنے کے اختیارات دے دیے گئے،جس کے بعد ڈی سی لاہور نے شہر میں دفعہ 144 لگادی۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سات سال کے بعد ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 نافذ کرنے کا اختیار دے دیا ہے، جس کے بعد ڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر نے شہر میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران اجتماع، دھرنے، ریلی، جلوس اور احتجاج جیسی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔

دفعہ 144 کا نفاذ کوڈ آف کریمینل پروسیجر آرڈیننس (ترمیم شدہ) 2023 کے تحت کیا گیا ہے۔

قبل ازیں 2016 سے یہ اختیارات ڈی سی اوز کے پاس تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *