Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور میں پرتشدد کارروائیوں میں ملوث670شرپسند عناصر گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور میں پرتشدد کارروائیوں میں ملوث670شرپسند عناصر گرفتار

لاہور پولیس نے قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور اداروں پر حملہ آور ہوکر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث670شرپسند عناصر گرفتار کر لیے۔

شر پسند عناصر نے لاہور پولیس کے زیر استعمال 22 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور متعدد کو نذر آتش کیا۔ لاہور پولیس کی جانب سے شر پسند عناصر کے خلاف 34ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

ان مقدما ت میں کینٹ ڈویژن میں 16،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 10مقدما ت،سول لا ئنز ڈویژن میں 7مقدمات جبکہ صدرڈویژن میں 01مقدمہ شامل ہے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کے ساتھ کوئی نرمی روا نہیں رکھی جائے گی۔ سرکاری و نجی املاک، قومی اداروں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون شکن عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *