Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اقوام متحدہ میں پہلی بار فلسطینیوں کی بےدخلی پر یومِ نقبہ کا انعقاد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اقوام متحدہ میں پہلی بار فلسطینیوں کی بےدخلی پر یومِ نقبہ کا انعقاد

نیویارک: پہلی بار اقوام متحدہ نے اسرائیل کے قیام کے دوران لاکھوں فلسطینیوں کی بےدخلی پر یومِ نقبہ منایا۔ نقبہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب تباہی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوم نقبہ منایا گیا جب 1948 میں اسرائیل کے قیام کے دوران کم از کم 700,000 فلسطینی ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے یا اپنے گھروں سے زبردستی بے دخل کر دیے گئے تھے۔

اقوام متحدہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس دن کو یاد رکھنے کا مقصد دراصل اس بات کو اجاگر کرنا ہے کہ انصاف اور امن کے عظیم اہداف صرف فلسطینی عوام کے حقوق کی حقیقت کو تسلیم کرنے اور اس کی تکمیل کو یقینی بنانے سے ہی حاصل ہو سکتے ہیں۔
تقریب میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ جب تک اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیت ختم نہیں کرتا اور اسرائیلی، فلسطینی ریاستوں کے علیحدہ علیحدہ قیام اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرتا، تب تک اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کردی جائے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے کہا کہ یہ یادگاری تقریب اقوام متحدہ کی اس غیر ذمہ داری کا اعتراف کرتی ہے جو 75 سال سے فلسطینی عوام کی تباہی کو روک نہیں سکی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *