لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے اسٹیک ہولڈرز سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ دو ہفتوں کے اندر سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔
عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے نوید سنائی کہ معاملات ٹھیک ہونے جارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ’تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہیں یہ جو مرضی کر لے تحریک انصاف کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی‘۔

Leave a Reply