Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر، وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ سامنے آگئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر، وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ سامنے آگئی

اسلام آباد: صدر مملکت، وزیراعظم، چیف جسٹس سمیت دیگر ججز اور وفاقی وزرا کی تنخواہوں کتنی ہیں؟ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں رپورٹ پیش کردی گئی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اعلی حکومتی عہدے داروں کی تنخواہ کی فہرست پیش کی گئی۔

نورعالم خان نے بتایا کہ صدر مملکت کی تنخواہ 8 لاکھ 96 ہزار 550 روپے ماہانہ ہے، وزیر اعظم کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ ایک ہزار 574 روپے ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ 27ہزار 399 روپے ہے۔
فہرست کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 14 لاکھ 70 ہزار 711 روپے ماہانہ ہے، گریڈ 22 کے افسران کی تنخواہ 5 لاکھ 91 ہزار 475 روپے ماہانہ ہے، وفاقی وزیر کی تنخواہ 3 لاکھ 38 ہزار 125 روپے ماہانہ ہے، ایم این اے کی تنخواہ ایک لاکھ 88 ہزار روپے ماہانہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *