Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کو ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہنے پر چیف جسٹس کی وضاحت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کو ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہنے پر چیف جسٹس کی وضاحت

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہنے پر تنقید کے معاملے پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں وضاحت کی ہے۔

سول مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ آپ ایک وقت کے بعد میری عدالت میں آئے ہیں۔

چیف جسٹس نے عمران خان کو مقدمے کی سماعت کے دوران گڈ ٹو سی یو کہنے پر ہونے والی تنقید کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ایسا ہر کسی کو کہتا ہوں ۔ مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں ۔ ادب واخلاق تو سب کے لیے ضروری ہے۔ ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں ۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے احاطے سے عمران خان کی گرفتاری کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی آمد پر گڈ ٹو سی یو کہنے پر چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *