Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور میں کالعدم تنظیم کے تین مطلوب دہشت گرد گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور میں کالعدم تنظیم کے تین مطلوب دہشت گرد گرفتار

پشاور: سی ٹی ڈی پشاور کی خصوصی ٹیم نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا جو بھتہ خور ی اور دہشتگردی کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی خیبر کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ چند دہشتگرد /بھتہ خور ضلع خیبر اور پشاورشہر کے سنگم پر کسی دہشتگردی کی کاروائی کی غرض سے داخل ہوئے ہیں ۔

اس خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی آپریشن ٹیم نے ضلع خیبر سے پشاور شہر میں داخل ہونے والے ممکنہ راستوں پر ناکہ بندیاں عمل میں لا کررنگ روڈ نزدالحرم ٹاؤن لنک روڈ پشاور پر مقابلے کے بعد تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

جن کی شناخت محمد اعجاز، وصال خان اور محسن خان کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے قبضے سے 6 دستی بم، ایک ایس ایم جی بمعہ 22 گولیاں، میگزین اور دیگر اسلحہ سمیت تین موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد موقع سے فرار ہوگیا۔

سی ٹی ڈی پشاور نے گرفتار دہشتگردوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

گرفتار شدہ ملزمان، محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخواہ کو سنگین نوعیت کے دہشت گردی اور بھتہ خوری کے مقدمات میں مطلوب تھے جس میں دہشتگرد اعجاز بالا سال 2022 سے بمطابق ریکارڈ مجرم اشتہاری تھا جبکہ وصال اور محسن حال ہی میں ہلاک شدہ دہشتگرد ستانہ جان عرف شیخ کے تنظیمی ساتھی ہیں اور سی ٹی ڈی کو دو علیحدہ مقدمات میں مطلوب تھے۔

گرفتارملزمان سے برآمدہ موبائل فونز سے بھتہ خوری کے نیٹ ورک کا پتہ چلا لیا گیا ہے جس سے اہم مقدمات کی تفتیش یکطرفہ کی جاسکے گی ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *