Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق خبروں پر علی زیدی نے خاموشی توڑ دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق خبروں پر علی زیدی نے خاموشی توڑ دی

کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ میری پی ٹی آئی چھوڑنے کی جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، مجھے کالے قانون ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ میری والدہ کے گھر کو 30 دن کے لیے سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، افسوس ہے کچھ دوست جال میں پھنس جاتے ہیں اور جھوٹی سازشی تھیوریوں میں فریق بھی بن جاتے ہیں۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ نہیں چاہوں گا کہ جو اسیری کے دنوں میں مجھ پر گزری ہے وہ ان پر گزرے، میرے خلاف غلط معلومات پھیلانے کے لیے ایک منظم پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، 15 اپریل سے 15 مئی تک میں نے زیادہ تر وقت حراست میں گزارا مجھے دو بار گرفتار کیا گیا تھا اور ابھی بھی گھر میں نظر بند ہوں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *