Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں یکدم 6 روپے 70 پیسے کا بڑا اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں یکدم 6 روپے 70 پیسے کا بڑا اضافہ

کراچی: ملک میں غیریقینی سیاسی حالات کے باعث بدھ کو ڈالر کی پرواز جاری ہے، ڈالر کا انٹر بینک ریٹ 285 روپے اور اوپن ریٹ بڑھ کر 299 روپے سے تجاوز کرگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26 پیسے کی کمی سے 284.70 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ کے سبب ڈالر کی دوبارہ پیش قدمی شروع ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 44 پیسے کے اضافے سے 285.40 روپے کی سطح پر بند ہوئے، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یکدم 6.70 روپے کے بڑے اضافے سے 299.70 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ ناگفتہ بہ سیاسی حالات سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی رک گئی ہے جبکہ بینکس بھی کیش ڈالر فراہم نہیں کررہے۔

انہوں نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ پر عمرہ زائرین کے ساتھ عازمین حج کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی ہے جو اپنی ضرورت کے لیے زرمبادلہ کی خریداری کررہے ہیں اور انہی عوامل کے سبب ڈالر کے اوپن ریٹ میں نمایاں اضافے کا رحجان غالب ہوگیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *