Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عالمی فیشن شو میں عالیہ بھٹ کے لباس اور ’ٹرانسپیرنٹ‘ بیگ نے میلہ لوٹ لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عالمی فیشن شو میں عالیہ بھٹ کے لباس اور ’ٹرانسپیرنٹ‘ بیگ نے میلہ لوٹ لیا

سیئول: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں انٹرنیشنل برانڈ گُچی کے فیشن شو میں شرکت کی جہاں نے انہوں نے اپنے دلکش لباس اور منفرد ہینڈ بیگ کے ساتھ فیشن میلہ لوٹ لیا۔

گُچی کروز شو 2024 جنوبی کوریا کے شہر سیول میں منعقد ہوا جہاں 29 سالہ اداکارہ نے ملک کے تاریخی محل کے سامنے اپنے اسٹائلش انداز سے میڈیا نمائندوں کی توجہ کھینچ لی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایونٹ کی تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کی جسے مداحوں کی طرف سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

عالیہ بھٹ کے اسٹائلش لباس کے ساتھ کے منفرد ’ٹرانسپیرنٹ‘ بیگ کی بہت زیادہ تعریف کی جارہی ہے اور انسٹاگرام صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

اداکارہ نے پچھلے ہفتے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ انٹرنیشنل گُچی برانڈ کی پہلی انڈین گلوبل ایمبیسڈر بن گئی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *