Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نو مئی کے بعد عمران خان کو تحفظ دینے والوں کا چہرہ تار تار ہوگیا، فضل الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نو مئی کے بعد عمران خان کو تحفظ دینے والوں کا چہرہ تار تار ہوگیا، فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے لایا گیا، 9 مئی کے بعد عمران خان کو تحفظ دینے والوں کا چہرہ تار تار ہوگیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا کہ عمران خان کس ایجنڈے پر کام کررہا ہے اور کس کا ایجنٹ ہے، عدالتیں عمران خان کو کیوں تحفظ دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے دہشت گردوں کی عدالت سے کیوں سہولت کاری ہورہی ہے؟ عدلیہ کا معزز چہرہ تار تار ہوگیا، عمران خان کو بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستان کی سیاست میں لانچ کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *