Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب حکومت نے عمران خان کے 9 مئی کو پولیس فائرنگ کے الزام کو جھوٹ قرار دیدیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب حکومت نے عمران خان کے 9 مئی کو پولیس فائرنگ کے الزام کو جھوٹ قرار دیدیا

لاہور: نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پنجاب پولیس کو مظاہرین پر فائرنگ نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا، عمران خان کے الزامات جھوٹ ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے تازہ الزامات بے ہودہ اور سفید جھوٹ ہیں، پولیس کی فائرنگ سے 25 شہریوں کے شہید اور سیکڑوں زخمی ہونے کا الزام سفید نہیں بلکہ کالا جھوٹ ہے، پنجاب پولیس کو 9 مئی کو مظاہرین پر فائرنگ نہ کرنے کے احکامات تھے۔

عامر میر نے کہا کہ پولیس فائرنگ سے کسی کے زخمی یا مارے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عمران بے ہودہ اور جھوٹے الزامات لگانے سے گریز کریں، جھوٹے الزامات پر عمران کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *