اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مزید 2 رہنماؤں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے پریس کانفرنس میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
سابق مشیر نے پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کہا کہ یہ ایسا ایجنڈا تھا جس کے ساتھ نہ میرے جیسے لوگ کبھی تھے نہ ہو سکتے ہیں۔ یہ تو وہ ایجنڈا ہے جو دشمنوں کا خواب پورا کررہا ہے۔ میں اس ایجنڈے کے ساتھ پارٹی کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ 9مئی کے واقعات نے مجھ جیسے لوگوں کو دھچکا دیا۔ہم نے اپنے شہدا کی یادگاروں، ایم ایم عالم کے جہاز کو بھی نہ چھوڑا۔

Leave a Reply