Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی ایم ایف نے فنڈز کے سیاسی استعمال کی کوئی وضاحت نہیں مانگی، وزارت خزانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی ایم ایف نے فنڈز کے سیاسی استعمال کی کوئی وضاحت نہیں مانگی، وزارت خزانہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی جانب سے حکومت سے فنڈز کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی مانگنے کے باعث اسٹاف سطع کے معاہدے کی تاخیر کی خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دے دیا۔

اس حوالے سے ہفتہ کو جاری کردہ وضاحتی بیان میں وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ بعض قومی اخبارات میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدے پر دستخط میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف وزارت خزانہ سے یہ یقین دہانی چاہتا ہے کہ فنڈز سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ نے وضا حت کی ہے کہ یہ خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے کیونکہ آئی ایم ایف نے کبھی بھی حکومت کے ساتھ ایسے کسی خدشے کا کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی بجٹ کے ذریعے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر کوئی فنڈز کسی مقصد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *