Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکامیں جاسوسی کے ڈیٹا بیس کا غلط استعمال کیے جانے کا انکشاف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکامیں جاسوسی کے ڈیٹا بیس کا غلط استعمال کیے جانے کا انکشاف

واشنگٹن: امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کی جانب سے جاسوسی سے متعلق ڈیٹا بیس کا باقاعدگی سے غلط استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایک نگران عدالت کی جانب سے ترمیم شدہ دستاویز کے مطابق ایف بی آئی کی غیر قانونی سرگرمی کا انکشاف اس وقت ہوا جب 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل میں داخل ہونے والے مشتبہ افراد کی تفتیش کی جارہی تھی۔

عدالتی دستاویز سے معلوم ہوا کہ ایف بی آئی نے امریکی شہریوں سے تفتیش کے دوران ہزاروں بار غیر ملکی انٹیلی جنس پر مشتمل ایک خصوصی انٹیلی جنس ڈیٹا بیس کا استعمال کیا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ اس ڈیٹا بیس کی تیاری 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد سے شروع ہوئی جس پر ناقدین کو سخت تشویش تھی۔
ڈیٹا بیس کو غیر ملکی انٹیلی جنس سرویلنس ایکٹ کے سیکشن 702 کے تحت برقرار رکھا گیا ہے جس کی میعاد سال کے آخر میں ختم ہو رہی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا کہ 2020 اور 2021 کے اوائل کے درمیان 3 لاکھ زیادتیاں ریکارڈ کی گئیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *