Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان کی مجموعی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، سراج الحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان کی مجموعی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جبکہ صوبے میں اپوزیشن کے علاوہ حکومت میں شامل جماعتیں بھی مایوس ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت عوامی اعتماد کے شدید فقدان کا شکار ہے، صوبہ بدانتظامی اور کرپشن کے سمندر میں غوطے کھا رہا ہے، بلوچستان میں امن سی پیک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل حکمران اشرافیہ کی حفاظت اور بہتری کے لیے استعمال ہورہے ہیں، حکمرانوں نے قوم کو لاوارث اور لاچار کردیا، کروڑوں لوگ بدترین مہنگائی اور بدامنی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حالات سنبھالنا حکمران سیاسی جماعتوں کے بس کی بات نہیں، امن و امان کے قیام کے لیے حکومت کے پاس کوئی ایکشن پلان نہیں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *