Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ثانیہ مجھ سے بہت بڑی اسٹار ہے، شعیب ملک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ثانیہ مجھ سے بہت بڑی اسٹار ہے، شعیب ملک

لاہور: کھیلوں کی سپراسٹار جوڑی کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی خبریں کافی عرصے سے گردش میں ہیں اور اکثر ان کے رشتے کے متعلق سرخیاں بنتی رہتی ہیں، اب ایک تازہ انٹرویو میں شعیب ملک نے ثانیہ کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میری اور ثانیہ کی شادی کو جتنی زیادہ شہرت ملی وہ سب کی سب ثانیہ کی وجہ سے تھی کیوں کہ وہ ایک سوپر ڈوپر اسٹار ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے گھر میں خواتین فیملی ممبر کی کامیابی کا جشن منانا چاہئے۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایک شخص کو کسی کی کامیابی پسند نہیں تو لوگوں کو اپنی کامیابی پر خوش رہنے دیا جائے اور اگر کسی کے گھر میں کوئی کامیابی حاصل کرے تو اسے منانا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیابی چاہے کسی کی بہن حاصل کرے، بیوی، ماں یا ساس کو ملے، ہمیں مساوی طور پر اس پر خوش ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ ثانیہ اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے زیر گردش ہیں تاہم دونوں کی جانب سے تاحال اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *