Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پیپلزپارٹی کا میئر کراچی کی ترقی کا ضامن ہوگا، شرجیل میمن – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پیپلزپارٹی کا میئر کراچی کی ترقی کا ضامن ہوگا، شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا میئر کراچی کی ترقی کا ضامن ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ میئر کراچی کے انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرے گی، کراچی کی ترقی کے لئے پیپلز پارٹی تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کے حق میں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے عوام کی خدمت کی ہے اور کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے، میئر کے انتخاب کے لئے پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل ہے اور پیپلز پارٹی تمام لوگوں سے رابطے میں بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی سے رابطہ کوئی بڑا فیصلہ نہیں ہے۔
قبل ازیں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ میئر کراچی جیالا ہی ہوگا، عددی لحاظ سے پیپلز پارٹی نمبر ون جماعت ہے اگر کسی اور جماعت کا میئر آتا ہے تو ویلکم کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حافظ نعیم رحمان نے جماعت اسلامی سے ڈپٹی میئر لانے کا کہا تھا انکے اگر مزاکرات چل رہے ہیں تو اچھی بات ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *