Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی اور اندرون سندھ میں شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی اور اندرون سندھ میں شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی

کراچی: شہر قائد اور اندرون سندھ میں شدید گرمی کی لہر آئندہ دنوں میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کراچی میں گرمی کی موجودہ لہر بدستور جاری رہنے کا امکان ہے اور آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں پارہ زیادہ سے زیادہ 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح سے دوپہر کے درمیان ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد تک تجاوز کرسکتا ہے ۔ ہوا میں نمی بڑھنے کے سبب گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہوسکتی ہے ۔
کراچی کے علاوہ دیہی سندھ کے اضلاع بھی آئندہ چندروز تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور زیادہ سے زیادہ پارہ 43 تا 45 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتاہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *