Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آزاد کشمیراسمبلی میں جی 20 اجلاس کے مقبوضہ کشمیرمیں انعقاد کیخلاف قرارداد منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آزاد کشمیراسمبلی میں جی 20 اجلاس کے مقبوضہ کشمیرمیں انعقاد کیخلاف قرارداد منظور

آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں جی ٹونٹی اجلاس کے مقبوضہ کشمیرمیں انعقاد کے خلاف قرارداد اتفاق رائے سے منظورکرلی گئی۔

وزیر اعظم آزادکشمیرچودہری انوار الحق کا نے کہا کہ بھارت جتنی چاہے کانفرنس کروا لے تاریخ کا دھارا بدل نہیں سکتا، مقبوضہ کشمیر پر قبضہ برقرار رکھنے کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔

علاوہ ازیں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ پر چین اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس سے پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری یاسین، مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر، مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدرنے بھی خطاب کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *