Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امن و امان کی نازک صورتحال؛ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امن و امان کی نازک صورتحال؛ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

راولپنڈی میں امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 نفاذ میں 28 مئی تک توسیع کی جبکہ 22 مئی تک دفعہ 144 نافذ تھی۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی میں ہرقسم کے سیاسی و مذہبی اجتماع پر پابندی ہوگی۔

علاوہ ازیں راولپنڈی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ راولپنڈی خواتین بچوں اور آرمی کے اہلکاروں کو موٹرسائیکل ڈبل سواری کی پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی لائسنس ہتھیاروں کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *