کراچی: سونے کی عالمی قیمت میں کمی کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔
مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر گھٹ کر 1972 ڈالر کی سطح پر آگئی تاہم ملکی مارکیٹ پر اس کے اثرات اس کے برعکس مرتب ہوئے۔
ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کے اضافے سے 237300 روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 1714 روپے بڑھ کر 203446 روپے کی سطح پر آگئی۔

Leave a Reply