اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی کی کرپشن کی نشاندہی پر جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے برطرف کیا تھا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایوان کا شکرگزار ہوں سانحہ 9 مئی پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کی۔
انہوں نے کہا کہ سویلین تنصیبات پر حملوں میں ملوث جھتوں کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ اور فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیں گیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان واقعات کے بعد کوئی نیا قانون بننے نہیں جا رہا۔

Leave a Reply