Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
محکمہ موسمیات کی کل بھی شہرمیں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

محکمہ موسمیات کی کل بھی شہرمیں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کی طرح کل بھی شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار 45کلومیٹرفی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو شہر کا موسم گرم ومرطوب رہا، دن بھر مغربی ہوائیں چلنے اورسمندر کی جنوب مغربی ہوائیں متاثرہونے کے سبب دوپہر کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب انتہائی حد 73فیصد تک بڑھا،جس کی وجہ سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے5ڈگری زیادہ محسوس ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق کل بھی کراچی میں معمول سے تیزہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار40کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دوروز کے دوران موسم گرم ومرطوب جبکہ جذوی ابرآلود بھی اور شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم وشدید گرم رہ سکتا ہے، قمبرشہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، شکارپور کے اضلاع میں پارہ 46سے48ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *