Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
9 مئی کے واقعات کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

9 مئی کے واقعات کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں نو مئی کے واقعات کے خلاف قرار داد کثرت رائے سے مںظور کرلی گئی۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سانحہ نو مئی کے واقعات کے خلاف قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ نو مئی کے تمام مقدمات موجودہ قوانین کے تحت چلیں گے۔
قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ نومئی کو دل دہلا دینے والے شرمناک واقعات پیش آئے، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نومئی کے واقعات میں ملوث عناصر، ان کے معاون اور مددگاروں کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نو مئی کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص متاثر ہوا، ایوان مسلح افواج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے قرارداد پر ووٹنگ کروائی جس پر ایوان نے قرارداد کو کثرت رائے سے مںظور کرلیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *