Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت آئندہ مالی سال کا کاروبار دوست بجٹ پیش کرے گی، وزیر خزانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت آئندہ مالی سال کا کاروبار دوست بجٹ پیش کرے گی، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2023-2024 کیلیے کاروبار دوست بجٹ پیش کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ہونیوالی ملاقات میں وفد نے بجٹ 2023-24 بارے تجاویز پیش کیں اور اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مشکل صورتحال کے باوجود حکومت معیشت کو استحکام اور ترقی پر گامزن کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے آباد کے عہدیداروں کی جانب سے دی جانیوالی بجٹ تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجٹ پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرنے اور بجٹ 2023-24 پر ان کی تجاویز حاصل کرنے پر غور کرتی ہے اور حکومت بزنس فرینڈلی بجٹ 2023-24 پیش کرے گی جس میں کاروبار کو فروغ دینے اور ملکی معیشت پر فوکس کیا جائے گا تاکہ ملک میں سرمایہ کاری اور پیداوار کو فروغ دے کر برآمدات کو بڑھایا جاسکے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے کر روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جائیں اور مہنگائی میں کمی لائی جاسکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *