Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت نے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کےلیے پالیسی گائیڈ لائنز منظورکرلیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت نے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کےلیے پالیسی گائیڈ لائنز منظورکرلیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کےلیے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دے دی، اوگرا سے اجازت نامے کے بعد نجی سیکٹر کو ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لگانے کی آزادی ہوگی۔

وفاقی حکومت نے نجی شعبے کے لیے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کےلیے پالیسی گائیڈ لائنز منظور کرلیں، جس کے بعد نجی سیکٹر ایئر مکس پلانٹ ایل پی جی 2016 پالیسی کے مطابق نہیں لگا سکے گا، اوگرا سے اجازت نامے کے بعد نجی سیکٹر کو ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لگانے کی آزادی ہوگی۔

پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق نجی سیکٹر کے ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس کےلیے قیمتوں کا طریقہ کار ڈی ریگولیٹڈ ہوگا، ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس اسٹوریج،فلنگ اور ڈسٹریبیوشن کو ایل پی جی امپورٹ کی اجازت ہوگی۔

ایل پی جی درآمد ٹریڈ پالیسی سمیت وفاقی حکومت کے نافذ قوانین کے تحت ہو سکے گی اور اوگرا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لائسنس دہندگان ایل پی جی سلنڈروں کی مارکیٹنگ میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔

پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ لائسنس ہولڈر صارفین کو دیگر متبادل ذرائع پر منتقل نہیں کرے گا جیسے قدرتی گیس،ایل پی جی سلنڈرز وغیرہ۔

ایل پی جی ایئر مکس کے ماہانہ ٹیرف ہر ماہ کی دس تاریخ تک نوٹیفائی کرے گا اور اوگرا کو رپورٹ کرے گا، اوگرا ایل پی جی سیکٹر ریگولیٹر کے طور پر ایل پی جی ڈسٹری بیوشن اور میٹرنگ کے حوالے سے شکایات کا جائزہ لے گا۔

دریں اثنا پٹرولیم ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ اوگرا وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *