Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مریم اورنگزیب کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تفصیلی پوسٹ شیئر کی اور کہا کہ ‏”مرد روبوٹ نہیں ہوتے” کہنے والا اور لباس کی وجہ سے خواتین اور کم سن بچیوں پر حملوں کی وکالت کرنے والا سندیافتہ جھوٹا 9 مئی کے سانحے پر عوامی ردعمل پر مظلوم بننے کا نیا جھوٹ گھڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے انصاف کی متلاشی طیبہ گل کو اغوا کیا، وزیراعظم ہاؤس میں حبس بے جا میں رکھا، اس کے دیئے ثبوت پر چئیرمن نیب کو بلیک میل کرکے سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواتین صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی کی انتہا کی، ان کے بارے میں کہاکہ انہیں ’’مردوں میں گھسنے کا شوق ہے‘‘، اوورسیز پاکستانیوں اور دنیا کو گمراہ کرنے کا یہ اوچھا ہتھکنڈہ بھی سائیفر اور دیگر ڈراموں کی طرح فلاپ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا نہ کرو، ثبوت دو، ورنہ زبان بند کرو۔ یہ بڑا سنگین الزام ہے جسے ہم کسی صورت برداشت کر سکتے ہیں نہ کریں گے، یہ پی ٹی آئی کا بلیک میلنگ اور بے حسی کا دور نہیں، ٹھوس ثبوت کے بغیر ایسا سنگین الزام صرف آپ جیسا ‘میڈیا پریڈیٹر’ ہی لگا سکتا ہے جو ہر روز جھوٹ بولتا اور جعلی وڈیوز اور فوٹوز جاری کرتا پکڑا جاتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *