Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی آئی اے کے امریکا میں موجود روزویلٹ ہوٹل کا نیا معاہدہ ہوگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی آئی اے کے امریکا میں موجود روزویلٹ ہوٹل کا نیا معاہدہ ہوگیا

کراچی: پی آئی اے کے امریکا میں موجود روزویلٹ ہوٹل کا نیا معاہدہ ہوگیا۔

پی آئی اے انتظامیہ سے امریکا روزویلٹ ہوٹل کے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے جواب طلب کیا تھا، جس کے جواب میں قومی ائیرلائن انتظامیہ کے کمپنی سیکریٹری راومحمد عمران کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ روزویلٹ ہوٹل کے معاملات الگ حیثیت میں چلتے ہیں جبکہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی الگ ہیں تاہم پی آئی اے انویسمنٹ لمیٹیڈ سے جو فیڈ بیک موصول ہوا،اس کے مطابق امریکا میں موجود ہوٹل روزویلٹ کا معاہدہ نیو یارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن نامی ادارے سے کیا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت روز ہوٹل کو 3 سال کے لیے نیو یارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن چلائے گی، معاہدے کے تحت امریکی فرم روزویلٹ ہوٹل میں ہاوسنگ مائیگرنٹس کو رہائش کے لیے دے گی۔
معاہدے کے تحت 18ماہ کی گارنٹی بھی امریکی فرم نے پی آئی اے انویسٹمنٹ منیجمنٹ کو دی ہے،روزویلٹ ہوٹل کی یونین سے بھی امریکی فرم نے سیٹلمنٹ معاہدہ کیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *