Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی اداکارہ دیپیکا نے شوبز کو خیرباد کہنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی اداکارہ دیپیکا نے شوبز کو خیرباد کہنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی: بھارتی ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز کو خیرباد کہنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔

دیپیکا نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ان کے گزشتہ انٹرویو میں کہی بات کا غلط مطلب نکال کر جھوٹی خبر پھیلائی گئی ہے۔

دیپیکا نے کہا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں اس لئے اس وقت صرف اپنے خاندان اور گھر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے وہ بچے کی پیدائش کے بعد شوبز سے 3 سے 4 سال کا وقفہ لیں مگر ایسا نہیں ہے کہ وہ شوبز چھوڑ رہی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر انہیں اس دوران کوئی اچھا پراجیکٹ آفر ہوا تو وہ ضرور کریں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *