Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
روسی تیل آنے سے پیٹرول کی قیمت کم نہیں ہوگی، وزیر مملکت پیٹرولیم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

روسی تیل آنے سے پیٹرول کی قیمت کم نہیں ہوگی، وزیر مملکت پیٹرولیم

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے روسی تیل آنے کی صورت میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے کمی کی خبروں کو مسترد کردیا۔

توانائی سے متعلق تقریب سے خطاب میں مصدق ملک نے واضح کیا کہ روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی البتہ تیل کے زیادہ کارگو آنے کی صورت میں قیمت کم ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روس کا تیل بردار جہاز آئندہ دو ہفتوں میں پاکستان پہنچ جائے گا جس کے بعد پراسیس مکمل ہونے کے بعد روسی تیل مارکیٹ میں فروخت کیلیے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے فیصلہ کیا ہے جس کے تحت دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ پابندیوں سے بچتے ہوئے توانائی کی ضروریات کو پورا کریں، اس کے ساتھ ہی سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے بھی دوبارہ کام شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *