Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
9 مئی؛ حمزہ کیمپ حملے میں ملوث 30 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

9 مئی؛ حمزہ کیمپ حملے میں ملوث 30 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل

راولپنڈی: 9 مئی کو حمزہ کیمپ حملے میں ملوث 30 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران حمزہ کیمپ پر حملے میں ملوث 30 ملزمان کی گواہوں کی نشاندہی کے نتیجے میں شناخت پریڈ مکمل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت پریڈ اٹک ڈسٹرکٹ جیل میں کی گئی۔ واضح رہے کہ حمزہ کیمپ پر حملے کے الزام میں 72ملزمان گرفتار ہیں، جن میں سے 21 کو حملے کے وقت موقع سے پکڑا گیا تھا۔
پہلے مرحلے میں 42 ملزمان کی شناخت پریڈ کروائی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجا راشد حفیظ نامزد ملزم ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *