Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لوڈ شیڈنگ نے مایا علی کو فرائینگ پین سے کپڑے استری کرنے پر مجبور کردیا، ویڈیو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لوڈ شیڈنگ نے مایا علی کو فرائینگ پین سے کپڑے استری کرنے پر مجبور کردیا، ویڈیو

کراچی: اداکارہ مایا علی نے لوڈ شیڈنگ کے باعث فرائینگ پین سے کپڑے استری کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔

اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں مایا کو اپنے باورچی خانے میں فرائینگ پین کو چولہے پر گرم کر کے اس سے اپنی ٹی شرٹ استری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مایا علی نے بغیر نام لیے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسٹوری پر لکھا کہ ’جب 8 گھنٹوں سے بجلی نا ہو باقی آپ سمجھدار ہیں‘۔

اداکارہ کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کئی صارفین نے مایا کی اس اسٹوری کو مریم نواز کے فرائینگ پین سے کپڑے استری کرنے والے بیان پر مزاحیہ ردِعمل قرار دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *