Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر مہنگا کرنے پر بینکوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، اسٹیٹ بینک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر مہنگا کرنے پر بینکوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر بینکوں کو 9 ماہ بعد کلین چٹ دے دی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر بینکوں کو 9 ماہ بعد کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ بینکوں کی جانب سے ڈالر کی قدر میں خودساختہ اضافہ پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ روپے کی بے قدری کے معاملے پر تحقیقات کا عمل تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے جس میں کوئی غیر قانونی عمل نہیں دیکھا گیا، تاہم بینکوں کا کردار غیر ذمہ دارانہ تھا۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ حکومت کی اجازت سے بینکوں پر مالی جرمانہ یا انفورسمنٹ اقدامات کئے جائیں گے، حکومت نے اسٹیٹ بینک کو اس کی اجازت دیدی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *